کراچی، اے سی ایل سی کے عملے نے ڈیفنس سے مقابلے کے بعد کار لفٹر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ کار برآمد کرلی

بدھ 30 مئی 2018 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) اے سی ایل سی کے عملے نے ڈیفنس سے مقابلے کے بعد کار لفٹر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ کار برآمد کرلی،کارروائی کے دوران ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے گرفتار ملزم سابق سی آئی اے سب انسپکٹر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سی ایل سی کے عملے نے کورنگی روڈ ڈیفنس سگنل پر مقابلے کے دوران ملزم شمشیر ناصر عرف لالا کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی اے سی ایل سی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ کار برآمد کیا گیا،،کارروائی کے دوران ملزم کے 3 ساتھی احمد حسین اور عمران اور ممتاز موقع سے فرار ہو گئے۔

گرفتار ملزم لالا کنڈ کوٹ کے بدنام زمانہ ملزم گل خان بھیو کا قریبی ساتھی اور کار لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،ملزم 2002،2009 اور 2011 میں بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔اسد رضا کے مطابق ملزم سی آئی اے کا سابق سب انسپکٹر ہے،ملزم اب بھی اپنے آپ کو انسپکٹر ظاہر کرکے سابقہ تجربے کا فائدہ اٹھاتا ہے،ملزم اپنی شناخت کو ہمیشہ پوشیدہ رکھنے میں کامیاب رہا ہے،اے سی ایل سی کی بہترین تیکنیکی صلاحیتوں نے ملزم کو بے نقاب کیا۔

متعلقہ عنوان :