مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا گیا

شفاف الیکشن کاا نعقاد الیکشن کمیشن کے اختیار ت میں اضافے سے مشروط ہے ،سید شہریار محسن

بدھ 30 مئی 2018 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا گیاہے۔ممبر پولیٹیکل ایگزیکٹو کونسل ایم ڈبلیوایم سید شہریارمحسن نے الیکشن کمیشن آف پاکستا ن سے باقاعد ہ نوٹیفیکشن وصول کر لیا ۔اس موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان’’خیمہ‘‘ کے لیے درخواست دے رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین خیمے کے انتخابی نشان کے ساتھ ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔ ہم ملک میں دیانت دار اور تعلیم یافتہ قیادت کی خواہاں ہیں۔موروثی سیاست نے وطن عزیز میں شخصیت پرستی کی راہ ہموار کی جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل اپنے امیدوران کی نامزدگیا جلدمکمل کر لے گی ۔

(جاری ہے)

ہم ملک میں شفاف انتخابات کے خواہشمند ہیں جسکے لئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کے اختیارت میں اضافہ کیاجائے ۔

انتخابی الائینس کے سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا ہم نے ابھی تک کسی بھی جماعت سے سیاسی اتحاد کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔تاہم مجلس وحدت مسلمین کی اعلی قیادت سے ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں۔مرکزی شوری کونسل انتخابی اتحاد کے معاملات کو بغور دیکھ رہی ہے کسی بھی اتحاد کا فیصلہ اعلی سطح گفت و شنید اورباہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گان۔ جسٹس ناصر الملک کا بطور نگران وزیر اعظم انتخاب درست ہے جسٹس ناصر الملک اس منصب کے لئے مناسب فرد ہیں ۔