مکران شدید گرمی کی لپیٹ میں،تربت میں درجہ حرارت پچاس کے قریب پہنچ گیا

بدھ 30 مئی 2018 17:39

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) مکران شدید گرمی کی لپیٹ میں،تربت میں درجہ حرارت پچاس کے قریب پہنچ گئی جبکہ ساحلی شہر پسنی اور گوادر میں آج گرمی کا زور رہا۔ گرم ہوائیں دن بھر چلتے رہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مکران کے گرم علاقوں میں گرمی کا زور تیسرے روز بھی جاری رہا۔ برف کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ کیونکہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :