انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

بدھ 30 مئی 2018 17:36

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر،یورو، برطانوی پائونڈاورسعودی ریال کی قدر میں اضافہ جبکہ یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62روپے اور قیمت فروخت115.67روپے پرمستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 10پیسے کا اجافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20روپے سے بڑھ کر118.30روپے اور قیمت فروخت118.70روپے سے بڑھ کر118.80روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قدر میں1.00روپے اوربرطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں20پیسے اور قیمت فروخت میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید136.00روپے سے بڑھ کر137.50روپے اور قیمت فروخت138.00روپی سے بڑھ کر139.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید157.00روپے سے بڑھ کر157.20روپے اور قیمت فروخت159.00روپے سے بڑھ کر159.70روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت میں 5پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.55روپے سے بڑھ کر31.60روپی اور قیمت فروخت31.85روپے سے بڑھ کر 31.90روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.25روپے اور قیمت فروخت32.55روپے پرمستحکم رہی ۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.50روپے پرمستحکم رہی۔