بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی

بدھ مئی 17:36

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کوفی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میںملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1204ڈالرسے گھٹ کر1298ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150روپی اور129روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان،، فیصل آباد،، لاہور،، اسلام آباد،، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 57800روپے سے گھٹ کر57650روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 49554روپے سے گھٹ کر49425روپے ہوگئی ۔بدھ کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔