ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پیمرا کی جانب سے پابندی لگانے کا فیصلہ معطل ، مزید سماعت 8جون تک ملتوی

بدھ 30 مئی 2018 17:51

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پیمرا کی جانب سے پابندی لگانے کا فیصلہ معطل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پیمرا کی جانب سے پابندی لگانے کے فیصلے کو معطل کر تے ہوئے سماعت 8جون تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پیمرا کا 25 مئی کا نوٹیفیکیشن جزوی طور پر معطل کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا قانون کے تحت کسی اینکر پر پابندی نہیں لگا سکتا،پابندی صرف براڈ کاسٹ میڈیا پر لگائی جا سکتی ہے ۔پیمرا نے عامر لیاقت کی بول یا کسی اور سٹلائٹ چینل پر شرکت پر پابندی عائد کررکھی تھی۔