بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ابوالحسن کو ٹیم میں طلب کر لیا

بدھ 30 مئی 2018 18:06

بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ابوالحسن کو ٹیم ..
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ابوالحسن کو فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں طلب کر لیا، مستفیض الرحمان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے، شیڈول کے تحت ابوالحسن افغانستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے یکم جون کو بھارت پہنچیں گے، ابوالحسن نے آخری مرتبہ رواں سال جنوری میں منعقدہ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 3 سے 7 جون تک کھیلی جائے گی۔