فرنچ اوپن ٹینس، اعصام الحق قریشی کا مینز ڈبلز میں سفر پہلے رائونڈ میں تمام

بدھ 30 مئی 2018 18:06

فرنچ اوپن ٹینس، اعصام الحق قریشی کا مینز ڈبلز میں سفر پہلے رائونڈ میں ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ڈونسکوئے اور واریلا نے اعصام اور جین جولین راجر کو پہلے رائونڈ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

فرنچ اوپن کے چوتھے روز مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں روسی کھلاڑی ایو جینی ڈونسکوئے اور ان کے میکسیکن جوڑی دار میگل واریلا، پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے اعصام کا ساتھ نہ دیا، اعصام اور جین جولین راجر نے ڈونسکوئے اور واریلا کو پہلے سیٹ میں ٹائی بریک پر 7-6(7-2) سے ہرا کر برتری حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے اعصام اور راجر کو ٹائی بریک پر 7-6، (7-5) سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ڈونسکوئے اور واریلا نے اعصام اور راجر کو 6-4 سے ہرا کر 2-1 سے کامیابی سمیٹی۔

متعلقہ عنوان :