Live Updates

تحریک انصاف شمالی پنجاب کی جانب سے پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

بدھ 30 مئی 2018 18:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کی انفارمیشن/ میڈیا ٹیم کی جانب سے پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب سیمابیہ طاہرکی پریس ریلیز کے مطابق افطار ڈنر میں صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر محمود کیانی، جنرل سیکرٹری انجینئر عطاء اللہ خان، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی نارتھ پنجاب قاضی احمد اکبر، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی نارتھ پنجاب انجینئر ملک گل اصغر بگھور، جویریہ ظفر آہیر، سینئیر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی نارتھ پنجاب، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر نوشابہ منان، سیمابیہ طاہر، کنول شوذب، چوہدری مصدق گھمن، سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی نارتھ پنجاب ہارون کمال ہاشمی، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع اٹک یوسف خٹک سنٹرل میڈیا سے افتخار درانی، صبغت اللہ ورک، ملک رضوان اور اٹک، راولپنڈی، ٹیکسلا اور اسلام آباد سے پرنٹ میڈیا کے پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر پریذیڈنٹ پی ٹی آئی نارتھ پنجاب عامر کیانی اور انفارمیشن نارتھ پنجاب ٹیم نے تمام مہمان کی افطار ڈنر میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات