سپریم کو رٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی رات گئے کارروائی،

پشاور کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر موجود رکاو ٹوں او ر کنکریٹ بلاکس کو بھاری مشینری سے ہٹا دیاگیا

بدھ 30 مئی 2018 18:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے محکمہ پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں سے سڑکوں پر موجود رکاوٹوں اور کنکریٹ بلاکس کو بھاری مشینری کے زریعے ہٹا دیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشی میں ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے سارہ تواب عمر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اصلاح الدین ،عرفان علی اور پولیس افسران کے ہمراہ رات گئے کاروائی کر تے ہوئے ایف آئی اے کے فیز فائیو میں قائم دفتر کے گرد و نواح میں سڑک کے اوپر رکھی ہوئی رکاوٹوں اور کنکریٹ بلاکس کو بھاری مشینری کے زریعے ہٹا دیا گیا اور سڑک کو عوام کے سہولت کے لیے کھول دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء للہ نے پولیس افسران کے ہمراہ صوبائی اسمبلی، ہائی کورٹ اور سپریم کو رٹ پشاور کے باہر سڑک کے اوپر رکھی گئی رکاوٹوں اور کنکریٹ بلاکس کو بھاری مشینری کے زریعے ہٹا دیا اور سڑک کو عوام کی سہولت کے لیے کشادہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر قیصر خان کنڈی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم نے ڈی ایس پی پولیس کمال حسین کے ہمراہ گورنر ہائوس اور سٹیٹ بنک کے گردونواح میں سڑک کے اوپر رکھی گئی رکاوٹوں اور کنکریٹ بلاکس کو بھاری مشینری کے زریعے ہٹاتے ہوئے سڑک کو عوام کی سہولت کے لیے کشادہ کر دیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون تھری عنایت اللہ خان نے پاکستان اکیڈمی فار رورل ڈیویلپمنٹ یونیورسٹی ٹائون کے دفتر کے گرد و نواح میں سڑک کے کنارے موجو د رکاوٹوں اور کنکریٹ بلاکس کو بھاری مشینری کے زیعے ہٹاتے ہوئے سڑک کو عوام کی سہولت کے لیے کھول دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پشاور بھرمیں سڑکوں پر موجود رکاوٹوں اور کنکریٹ بلاکس کو بھاری مشینری کے زریعے ہٹایا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پشاور کے تمام علاقوں میں سڑکوں پر موجود رکاوٹوں اور کنکریٹ بلاکس کو ہٹایا جا ئے گا اور عوام کی سہولت کے لیے سڑکو ں کو کشادہ کیا جا ئے گا۔