ڈپٹی کمشنرمردان کا سنٹرل جیل کادورہ،سہولیات اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

بدھ 30 مئی 2018 18:24

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان بابر تنولی کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیا ۔ اور وہاں پر سیکورٹی صورتحال ،قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل فضل حمید خانخیل نے ڈپٹی کمشنر مردان کو جیل سے متعلق تمام جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور تمام ترقیاتی سکیموں اور سیکورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان نے بذات خود سکل سنٹر ز، جیل کی تمام بیرکوں، بچوں کا سیکشن، زنانہ و مردانہ حصوں،جیل ہسپتال اور دیگر حصوں کا دورہ کیا ، اور تمام عام قیدیوں اور بیمار قیدیوں سے بات چیت کی۔ تمام قیدیوں نے تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر نہ صرف ہمیں معیار ی خوراک ملتی ہے بلکہ بنیادی صحت کی تمام سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی مردان نے لنگر خانہ (کچن) کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے جیل انتظامیہ کو احکامات جاری کی کہ قیدیوں کو صاف اور معیار ی اشیاء مہیا کی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر لنگر خانہ کا معائنہ کیا جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر مردان نے میڈیکل لیبارٹری ، ای سی جی روم، اور ٹی بی کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے جیل کی صفائی پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جار ی کی کہ جیل کی صفائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور کوشش کی جائے کہ حوالات میں بند قیدی بچوں اور بچیوں کو تعلیم اورہنر سے روشناس کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :