فیس وصولی اورچھٹیاں نہ دینے پرنجی سکولزکیخلاف ریگولیٹری اتھارٹی کوضلعی حکومت کامراسلہ

خلا ف ورزی کرنے والے سکولوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ،ناظم اعلیٰ پشاورعاصم خان

بدھ 30 مئی 2018 18:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ضلعی حکومت نے چھٹیوں کی فیس وصول کرنے والے اور اب تک بچوں کو چھٹیاں نہ دینے والے نجی سکولز کے خلاف کارروائی کیلئے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سے رابطہ کیاہے تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پرائیویٹ سکولز مالکان نے بچوں سے چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنے کیلئے نت نئے طریقے اختیار کررہے ہیں جس کیلئے ابھی تک بیشتر سکولوں نے چھٹیاں نہیں دی اور مختلف طریقوں سے بچوں سے چھٹیوں کی فیسیں وصول کررہی ہیں اس کے علاوہ ضلعی حکومت کے نوٹس میں یہ با ت بھی لائی گئی ہے کہ بیشتر پرائیویٹ سکولز صوبائی حکومت، پی ایس آر اے ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں ایسے سکولوں کے خلاف کارروائی نا گزیر ہے لہذا خلا ف ورزی کرنے والے سکولوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کا کہناہے کہ صوبائی حکومت نے پرائیویٹ سکولز مافیا کی من مانیاں ختم کرنے اور پرائیوٹ سکولز میں بچوں کوارزاں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی ہے جبکہ صوبہ میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ بھی اس سے قبل کیاجاچکا ہے لہذا پی ایس آر اے مستعد ی کے ساتھ اپنی کارروائیاں جار ی رکھیں تاکہ پرائیوہٹ سکولز مافیاکی سرکوبی ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :