پولیس ڈرائیونگ سکول سوات میںپانچواں کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بدھ مئی 18:24

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ سوات کے طرف سے قائم شدہ پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو سوات میںپانچویں کورس کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔اس سلسلے میں ڈی پی اوسوات کے طرف سے پانچویں کورس کے شرکا ء کے لئے تقریب کا اہتمام بھی کیاگیا ۔تقریب میں کورس کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈرائیونگ سکول کا قیا م ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کا سوات کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔

شرکاء نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سوات میں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرائیونگ سکھایا گیا ، پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ Theory بھی پڑھائی گئی اور ٹریفک قوانین سے بھی آگاہ کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات کیپٹن (ر)واحد محمود نے کورس پاس کرنے والے شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سوات نے کہا کہ دوران ٹریننگ جو اخلاقیا ت آپ کو سکھائی گئی ہے ان کو بروئے کار لاتے ہوئے سڑک پر پروفیشنل ڈرائیورزکی طرح Behaveکریں۔

صبر سے کام لے،لوگوں کو کھلے دل سے معا ف کرے،لڑائی جھگڑا نہ کرے،سیٹ بیلٹ باندھے،اوور ٹیک نہ کرے،غلط جگہ گا ڑی پارک نہ کرے روڈ پر لگی تمام سائن بورڈز کو followکرے۔ایمبولینس ،فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑی نے جب بھی سائرن لگایا ہو ان کو راستہ دیں۔۔پولیس وارڈنز کے ساتھ تعاون کریں ۔ڈی پی او سوات کے طرف سے کورس میں پوزیشن لینے والے اور یتیم شرکاء کے لئے فری لائسنس کا اعلان کیا گیا اورکورس کے تمام شرکاء کو سرٹفیکیٹس دئے گئے جبکہ پولیس ڈرائیونگ سکول کے عملہ کو شیلڈ ز اور انعامات دیئے گئے۔