Live Updates

جھوٹ پی ٹی آئی کاالمیہ، عمران خان یو ٹرن کے ماہر ہیں ،ْمریم اورنگزیب

اختلاف رائے پارلیمان کے اندر ہو تو وہ جمہوریت کو تقویت دیتا ہے،پارلیمان کے باہر اختلاف رائے دھرنوں اور لاک ڈائون کی صورت میں ہو تو ملک کو نقصان ہوتا ہے ،ْوفاقی وزیر اطلاعات کلچر پالیسی کے تحت فلم اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے،کلچر پالیسی میں فلم ڈائریکٹوریٹ کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 18:26

جھوٹ پی ٹی آئی کاالمیہ، عمران خان یو ٹرن کے ماہر ہیں ،ْمریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگززیب نے کہا ہے کہ جھوٹ پاکستان تحریکانصاف کا سرفہرست المیہ اور عمران خان یو ٹرن کے ماہر ہیں،نگران وزیر اعلی پنجاب کے حوالے سیان کے موقف میں تبدیلی تازہ مثال ہے،جلدی میں نام دینے کا جواز پیش کرنا ان کی سیاسی نا پختگی کی علامت ہے،پی ٹی آئی ہر کام جلدی میں کرتی ہے،عمران خان نے دھرنا بھی جلدی میں دیا،لاک ڈاون بھی جلدی میں کیا،پی ٹی وی پر حملہ بھی جلدی میں کیا،عوام کی نمائندگی کرنا کوئی گڈا گڈی کا کھیل اور مذاق نہیں،جھوٹ اور انتشار کی سیاست کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان خود پی ٹی آئی کو ہوا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے پارلیمان کے اندر ہو تو وہ جمہوریت کو تقویت دیتا ہے،پارلیمان کے باہر اختلاف رائے دھرنوں اور لاک ڈاون کی صورت میں ہو تو ملک کو نقصان ہوتا ہے،موجودہ اور سابقہ 5سالہ دورکاموازنہ کیا جائے تو فرق واضح ہے،دہشتگردی میں 52فیصدکمی آئی ہے،آئندہ الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دینیکا فیصلہ کرینگی?انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری نظام میں اپوزیشن کاحکومت سے زیادہ کردارہوتا ہے،ہمیشہ منفی سیاست سے گریز کرناہوگا،پاکستان میں تیز ترین ترقی کی وجہ سے نوجوان اپنی روایات و تہذیب سے دورہو رہے ہیں،ہمیں اختلاف رائے کو دشمنی نہیں بنانی چاہیے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ثقافت صوبوں کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتی ہے، حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی ثقافتی پالیسی کی منظوری دی ہے،پرویز رشید کی سربراہی میں پالیسی کیلئے کمیٹی تشکیل دی،پالیسی کی تشکیل میں صوبوں کی مشاورت شامل ہیں،نوجوان نسل اپنی تہذیب اور کلچر سے دور ہوتی جارہی ہے،تعلیمی نصاب میں کلچر کے حوالے سے مضامین شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے،پاکستان کا کامثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے ثقافت کا فروغ بہت اہم ہے،دہشتگردی کے باعث ملکی ثقافت بھی متاثر ہوا، فلم انڈسٹری ثقافت کے فروغ کیلیے کلیدی کردار ادا کرتی ہے،کلچر پالیسی کے تحت فلم اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے،کلچر پالیسی میں فلم ڈائریکٹوریٹ کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں،چین کے ساتھ فلم فیسٹول میں پاکستانی فلموں کو شامل کر لیا گیا ہے،چینی سینیما گھروں میں پاکستانی فلمیں بی دکھائی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چئیرمین پیمرا کی تقرر کیلئے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خودمختار کمیٹی بنائی گئی،کمیٹی نے تین لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا جن میں سر فہرست سلیم بیگ کا نام ہے، تعیاتی کمیٹی کی سفارش اور عدالتی احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے،وزارت اطلاعات کا کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی فراہمی کے علاوہ کوئی کردار نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات