اسلام آباد ہائیکورٹ ، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پیمرا کی لگائی گئی پابندی معطل ، سماعت 8 جون تک ملتوی

بدھ 30 مئی 2018 18:26

اسلام آباد ہائیکورٹ ، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پیمرا کی لگائی گئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پیمرا کی جانب سے پابندی لگانے کے فیصلے کو معطل کر تے ہوئے سماعت 8جون تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پیمرا کا 25 مئی کا نوٹیفیکیشن جزوی طور پر معطل کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا قانون کے تحت کسی اینکر پر پابندی نہیں لگا سکتا،پابندی صرف براڈ کاسٹ میڈیا پر لگائی جا سکتی ہے ۔پیمرا نے عامر لیاقت کی بول یا کسی اور سٹلائٹ چینل پر شرکت پر پابندی عائد کررکھی تھی۔