نیازی قبیلے کی پاکستان ہائوس آمد ،پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہم ہی کراچی کا شاندار ماضی واپس لاسکتے ہیں،پاکستانی قوم کے مسائل کا حل اس کے اتحاد میں ہے، سید مصطفی کمال

بدھ 30 مئی 2018 18:26

نیازی قبیلے کی پاکستان ہائوس آمد ،پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) نیازی قبیلے کے معززین کے وفد کی پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال سے پاکستان ہائوس میں ملاقات نیازی قبیلے کے معززین نے سید مصطفی کمال سے ملاقات میں انکے فلسفہ استحکام پاکستان کے نظریات کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو پاکستان کی بقا و سلامتی کا ضامن قرار دیتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پہ چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے نیازی قبیلے کے معززین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل پاکستانی قوم کا اتحاد ہے پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل ہیں اگر ان وسائل کا استعمال دیانتداری اور خلوص سے کیا جائے تو ہم تم مشکلات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک میں بسنے والی تمام لسانی اکائیوں کو متحد کرنے کے بجائے ملک کے حکمرانو نے اپنے منفی مقاصد کے حصول کے لیئے لڑائو اور حکومت کرو کا راستہ اختیار کیا مگر اب وقت آگیا ہے کہ ہر پاکستانی کو ان تمام نعروں اور نظریات کو مسترد کرنا ہوگا جس کے نتیجے میں آج 70 سال بعد ملک کے لوگوں کے پاس نا صاف پینے کا پانی ہے نا معیاری تعلیم نا اچھی صحت نا روزگار کے مواقع لہذا ہر پاکستانی کو اتحاد کا راستہ اپنانا ہوگا آج بھی ملک میں بہت سے لوگ پاکستانی قوم کو حقوق،زبان اور فرقہ کے نام پہ تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن 70 سال کی پاکستان کی تاریخ سوائے دھوکہ فریب پر مبنی ہے عام پاکستانی کی زندگی میں مایوسی اور دکھ کہ سوا کچھ ہاتھ نا آیا لہذا مزید کسی پر فریب نعرے کے دھوکے میں جانے کے بجائے تمام پاکستانی ایک ہونے اور اتحاد کی طاقت سے اپنے مسائل سے نجات حاصل کرنے پہ اپنی توجہ مرکوز رکھیں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی انتہائی نامسائد حالات میں استحکام پاکستان کی جدوجہد کررہی ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اللہ تعالی کی مدد ہمارے ساتھ شامل حال ہے اور ہم ہر حال میں ناصرف کراچی کو اسکا شاندار ماضی واپس لوٹئں گے بلک پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کی تمام تر صلاحیتوں سے اللہ تعالی نے ہمیں نوازا ہے۔

نیازی قبیلہ کے معززین جو آج پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوے نائب ناظم محمد خان نیازی سینئر وائس صدر میانوالی انجمن اتحاد،حاجی خان دل خان نیازی صدر آل پاکستان گڈ ٹرانسپورٹ ویلفئر ایسوسیشن صدر میانوالی انجمن اتحاد،زین اللہ خان نیازی نیازی ٹرانسپورٹ، جاوید نیازی، عبدالغفور خان نیازی میجر نیازی گڈ ٹرانسپورٹ،سیکرٹری آل پاکستان گڈ ٹرانسپورٹ ویلفئرایسوسیشن،سیکرٹری میانوالی انجمن اتحاد،اجمل نیازی سابقہ امیدوار PTI کٹی پہاڑی۔