لیڈز ٹیسٹ کے لیے حسن علی نے اپنا’’پلان ‘‘ بتادیا

بدھ 30 مئی 2018 20:57

لیڈز ٹیسٹ کے لیے حسن علی نے اپنا’’پلان ‘‘ بتادیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کے باوجود حریف سائیڈ کو کمزور سمجھنے کی غلطی ہرگز نہیں کر یں گے ،حالیہ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کرنا ہے تو اس کے لیے حد سے زیادہ خوداعتمادی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ حسن علی نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے باوجود حریف ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی ہرگز نہیں کرے گی۔

پاکستانی ٹیم کو اگر دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنا ہے تو اس کے لیے نئے سرے سے محنت کرنا ہوگی کیونکہ لارڈز کے مقابلے میں لیڈز کی کنڈیشنز زیادہ مشکل ثابت ہو سکتی ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں ہر کرکٹر کو اپنی 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ پہلے ٹیسٹ کی جیت ماضی کا حصہ بن گئی اور اب اس کی بنیاد پر حد زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہونا قومی کرکٹ ٹیم افورڈ نہیں کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ہم میدان میں اس عزم کے ساتھ ہی اتریں گے کہ یہ سیریز دو،صفر سے اپنے نام کرنی ہے۔لیڈز ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے ہی ایک نئی تاریخ رقم کی جا سکتی ہے اورہم اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کا اچھی کارکردگی سے بہتر طریقہ کوئی اور ہو بھی نہیں سکتا ہے۔ یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں فاسٹ با?لر حسن علی نے پہلی اننگز میں 4وکٹیں حاصل کرکے انگلینڈ کو 184رنز پر آ?ٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے لیڈز میں شروع ہوگا،گرین شرٹس نے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کی ہے اور اگر لیڈز ٹیسٹ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تو پہلی مرتبہ انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر وائٹ واش کرنے کا کارنامہ سر انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :