سالانہ کرار انٹر میڈیا فلڈ لائٹ ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کل راولپنڈی میں شروع ہوگا

بدھ 30 مئی 2018 20:57

سالانہ کرار انٹر میڈیا فلڈ لائٹ ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کل راولپنڈی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیراہتمام سالانہ کرار انٹر میڈیا فلڈ لائٹ ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کل جمعرات سے راولپنڈی پریس کلب میں شروع ہوگا۔ کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر قیصر شیرازی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں انٹری فیس دو سو روپے رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کے میچز روزانہ رات 8 بجے سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیدار ٹورنامنٹ کے قوانین کی کاپی میچ شروع ہونے سے قبل ا?رگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم بٹر ا?رگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں راجہ لیاقت، خالد چوہدری، سید سلطان شاہ، عامر سعید عباسی، اویس یوسفزئی، ساجد شیخ اور سید یاسین ہاشمی شامل ہیں۔ قیصر شیرازی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :