سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی وی کے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کا افتتاح کردیا

بدھ 30 مئی 2018 20:40

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی وی کے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی وی کے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کا افتتاح کردیا جس کے بعد پی ٹی وی پارلیمنٹ کے آزمائشی نشریات کا آغاز ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی وی کے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کے افتتاح کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو پارلیمانی نظام سے آگاہی دینی ہے منتخب ایوان کی کارروائی ہر پاکستانی دیکھے پارلیمنٹ چینل عوامی آرا کا ذریعہ بنے گا ہم نے پارلیمنٹ کے دروازے سب کے لئے کھول دیے ہیں 200سے زائد وفود کو پارلیمنٹ کی کارروائی دکھائی جس میں یونیورسٹیز کالجز اور سکولوں کے بچے بھی شامل ہیں اس موقع پروزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے چینل سے پارلیمنٹ کی کارروائی پورے ملک میں جائے گی جس سے عوام اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی سے آگاہ ہوں گے پی ٹی وی پارلیمنٹ منخب نمائندوں اور عوام رابطہ بھی جوڑے گا اور قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی سے عوام باخبر رہ سکیں گے افتتاحی تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن احمد نواز اسکھیرا نے پی ٹی وی پارلیمنٹ کے افتتاح کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پارلیمان کُل وقتی چینل ہوگا جمہوریت کے استحکام کا باعث بنے گا اور عوام کو پارلیمانی اور مختلف کمیٹیوں میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا