ساہیوال،2 گروپوں میں فائرنگ ،راہ گیر خاتون جاں بحق ،مقدمہ درج

بدھ 30 مئی 2018 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) دو گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر بیوہ عورت شریفاں جاں بحق تین ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار گرفتار ملزم نے عورت کوقتل کر نے کا بھید کھول دیا ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے عبد الوحید اور گلفام حسین کے درمیان احاطہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ فریقین ایک ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے کہ اس دوران بیوہ شریفاں بی بی بکریاں لیکر واپس گھر جا رہی تھی کہ فائرنگ کی زد میں آ کر مو قع پر ہی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جب پولیس نے عبد الوحید پارٹی کے عبد العزیز ملزم کو حراست میں لیا تو اس نے یہ بھید کھول دیا کہ عبد الوحید پارٹی نے کچھ عر صہ قبل بیوہ عورت کی بھتیجی رضیہ بی بی کو اغواء کر لیا تھا جسکی واپسی کا مطالبہ بھی شریفاں بی بی کر رہی تھی اور شریفاں کا دبائو دن بدن بڑھ رہا تھا فائرنگ کے دوران شریفاں کے عدت گزرنے کا ملزموں نے فائدہ اٹھایا اور اسے گو لیاں مار کر قتل کر دیا۔پولیس ہڑ پہ نے تین ملزمو ں عبد الوحید،عبد العزیز اور اختر کے خلاف مقدمہ 34,302 ت پ درج کر لیا ہے جبکہ گلفام حسین پارٹی کے خلاف بھی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔