افغانستان؛وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب 2دھماکے،متعدد افراد ہلاک اور زخمی

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

بدھ مئی 20:36

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب 2بم دھماکے ہوئے ہیں،جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں،ترجمان نجیب دانش نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا دھماکا خود کش تھا جبکہ انہوں نے دوسرے دھماکے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کا دفتر کابل میں ایئرپورٹ روڈ پر قائم ہے،دھماکوں کے بعد سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکوں کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔