لاہور پولیس نے قبرستان میانی صاحب میں ایک گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

بدھ مئی 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) لاہور پولیس نے قبرستان میانی صاحب میں ایک گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے آپریشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں کیاگیا ہے جس میں عدالت عظمیٰ نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ وہ قبرستان میانی صاحب میں پناہ لئے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے قبرستان میانی صاحب میں گرینڈ آپریشن کریں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کریں اور ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد عدالت عالیہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ میانی صاحب قبرستان میں فوری آپریشن کرینگے۔