چیئرمین نیب نے تاجر فیصل شہزاد کے تشدد کا نوٹس لے لیا،نیب کے معطل ڈی ڈائریکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بدھ 30 مئی 2018 20:00

چیئرمین نیب نے تاجر فیصل شہزاد کے تشدد کا نوٹس لے لیا،نیب کے معطل ڈی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل جن کو مبینہ بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کی اپنے ساتھیوں سمیت منڈی بہاؤالدین میں تاجر فیصل شہزاد کو تشدد کا نشانہ بنانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو نیب کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف تاجر فیصل شہزاد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے چیئرمین نیب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نیب کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ سول لائن ضلع منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی آر نمبر369/18 درج کرکے نیب کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہی۔

متعلقہ عنوان :