پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع ہے، امریکہ

بدھ مئی 20:00

پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع ہے، امریکہ
وعاشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوگارٹ نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کی توقع رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوگارٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کہ امریکا بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں پچیس جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دی تھی