فیصل آباد،مختلف حادثات میں دو افراد موت کی وادی میں پہنچ گئے

بدھ 30 مئی 2018 19:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) مختلف حادثات میں دو افراد موت کی وادی میں پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق 256گ ب کا رہائشی50سالہ محمد اسلم ولد محمد حسین لوڈ ر رکشہ پر فلور اڈا پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے لوڈ رکشہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکا ،جبکہ امین پور بنگلہ کا رہائشی55سالہ کریم بخش ولد محمد بخش سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں کئی روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا

متعلقہ عنوان :