برازیل،ٹرک ڈرائیورز کے بعد کے تیل کے شعبے سے وابستہ ملازمین کا بیھ تین روزہ ہڑتال کا اعلان

بدھ 30 مئی 2018 19:53

ساؤپالو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) برازیل کے تیل کے شعبے سے وابستہ ملازمین نے گزشتہ روز ایک ایسے وقت میں بدھ سے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جب ملک ٹرک ڈرائیوروں کے ہڑتال کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

یونینز سی ای او پیڈرو پیرنٹے کا استعفیٰ چاہتے ہیں،وہ ان پر قیمتوں میں اضافے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ پٹرولیم پر منحصر مصنوعات کو ری ایڈجسٹ کرنے کی حالیہ پالیسی،جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،پیٹرو براس کی تاریخ کا سب سے مشکل عمل کی عکاسی کرتی ہے۔اس انکشاف کا الزام پیڈرو پیرنٹے اور صدر مچل ٹیمر پر عائد کیا جاتا ہے، یہ بات یونین کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :