بلوچستان میں نگراں وزیراعلی کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ،ایک دن باقی

بدھ 30 مئی 2018 19:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) بلوچستان میں نگراں وزیراعلی کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے حزب اختلاف اور حزب اقتدار کی جانب سے 5 نام تجویز کیے گئے ہیں جن میں حکومت کی جانب سے تین جب کہ اپوزیشن نے 2 نام تجویز کیے وزیراعلی بلوچستان اور اپوزیشن کے پاس نگراں وزیراعلی کے نام پر اتفاق کے لیے ایک دن رہ گیا، اگر آج تک کسی نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گابلوچستان اسمبلی کی مدت بھی آج مکمل ہورہی ہے جس کے بعد آج رات 12 بجے اسمبلی تحلیل ہوجائے گی