اوچ پاور پلانٹ سے گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی 132کے وی کو این ٹی ڈی سی نے پانچ سالوں میں سست روی سے مکمل کر لیا گیا

بدھ 30 مئی 2018 19:53

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) اوچ پاور پلانٹ سے گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی 132کے وی کو این ٹی ڈی سی نے پانچ سالوں میں سست روی سے مکمل کر لیا گیا 24سال بعد سول سوسائٹی شہریوں انجمن تاجران شہری ایکشن کمیٹی تین رکنی سیاسی اتحاد کے سربراہ عبدالحکیم انقلابی کے احتجاج اوچ پاورپلانٹ کے گھیراو احتجاج کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی سٹی ویگر بجلی فیڈروں کو بجلی کی سپلائی شروع کرنے کا عوام کا خواب سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے پورا کردیا علاقے میں جشن کا سماء ماہ رمضان میں روزے دار خوشی سے جھوم اٹھے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سابق وزیراعظیم محترمہ بے نظیر بھٹو نے 8اپریل 1994کو اوچ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا تھا لیکن 19سال گزرنے کے باوجود ڈیرہ مراد جمالی کو اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی نہ ہو سکی 2013کی مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے اوچ پاور پلانٹ ٹو کے افتتاح کے موقع پر نصیرآباد جھل مگسی جعفرآباد اور سبی کے علاقوں کو فوری بجلی کی فراہمی کا حکم دیا آج 30اپریل کو 24سالوں کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی 132کے وی کو این ٹی ڈی سی نے پانچ سالوں میں سست روی سے مکمل کر لیا گیا 24سال بعد اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی سٹی ویگر بجلی فیڈروں کو بجلی کی سپلائی شروع کرنے کا عوام کا خواب مسلم لیگ ن کے قائدسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور بلوچ قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کے قائدسابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے پورا کردیا علاقے میں جشن کا سمائء ہے ماہ رمضان میں روزے دار خوشی سے جھوم اٹھے ہیں ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہیں اس موقع پر اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی گرڈاسٹیشن کیلئے بجلی کے حصول کے بانی تین رکنی سیاسی اتحاد کے سربراہ عبدالحکیم انقلابی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج خوشی کا موقع ہے کہ سول سوسائٹی شہریوں انجمن تاجران شہری ایکشن کمیٹی ودیگرطبقہ فکرکے احتجاج سے اوچ پاورپلانٹ کے گھیراو احتجاج سے آخرکار اوچ پاور پلانٹ پلانٹ سے بجلی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اب دوسرے مرحلے میں اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی شہرمیں بجلی کے نظام کی بہتری لائنوں کی مرمت کیلئے حصول کیلئے اور معاہدے کے مطابق بجلی کی مفت فراہمی کیلئے جدوجہد شروع کی جائے گی