کوئٹہ،دکی لیویز کے عملے کی کارروائی، مسروقہ گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں برآمد کرکے قبضے میں لے لیں

بدھ 30 مئی 2018 19:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) دکی لیویز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں برآمد کرکے قبضے میں لے لئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر دکی اور ڈی پی او دکی نے بغائو ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ گاڑیاں سرف ، پریمیو ، کرولا کار ، سنگل کیبن گاڑین ، ون ٹو فائیو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی بڑی تعداد میں اسپیئر پارٹس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہی

متعلقہ عنوان :