کوئٹہ،ٹریفک حادثات میں 9 سالہ بچہ جاں بحق ،5 خواتین سمیت سات زخمی

بدھ مئی 19:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 5خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق چاغی کے علاقے شادی شیف میں روڈ کا پرانا پل گرنے سے اس کے نیچے کھیلنے والا 9 سالہ بچہ سیف اللہ جاں بحق ہوگیا اسی طرح خضدار روڈ وڈھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے حملہ کرکے نصیر احمد کو زخمی کردیا اس کے علاوہ خضدار کے علاقے میں کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہی