جنت نظیر وادی کمراٹ میں امسال سمر فیسٹول کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے،ڈپٹی کمشنر ضلع دیر بالامحمد عرفان اللہ محسود

بدھ 30 مئی 2018 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ضلع دیر بالامحمد عرفان اللہ محسود نے کہا ہے کہ قدرتی حسن سے مالا مال جنت نظیر وادی کمراٹ میں امسال سمر فیسٹول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ہرممکن اقدامات کرینگے۔ تاکہ ان حسین وادیوں اور پر فضاء سیاحتی مقامات سے سیاح احسن طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کمراٹ سمر فیسٹول کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

جبکہ اجلاس میں ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ ، نائب ناظم حنیف اللہ خان ایڈوکیٹ کے علاوہ مختلف تحصیلوں دیر ، کللکوٹ کے ناظمین اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاربھی موجود تھے۔ اجلاس میں کمراٹ سمر فیسٹول کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اور فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کے بعد 22 تا 24 جون 2018 ء تک کمراٹ سمر فیسٹول کو شاندار طریقے سے منعقد کی جائیگی۔

اور اس سلسلے میں تمام آنے والے سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائینگے جس میں مختلف مقامات پر سیاحوں کیلئے معلوماتی وسہولیاتی مراکز، ٹریفک پلان ، موبائل ڈسپنسری اور ہوٹلوں میں اچھے ماحول کے ساتھ کرایوں میںکمی وغیرہ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ذمہ دار افسروں اور اہلکاروں سے کہا کہ کمراٹ سمر فیسٹول کے لیے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کمراٹ سمر فیسٹول کے لیے آنے والے مہمانوں اور سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی

متعلقہ عنوان :