جماعت اسلامی یوتھ اپنے قائدین کے توقعات پر پورا اترے گی ،نعیم خان

بدھ مئی 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعا ت نعیم خان کے مطابق جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے صدر عبدالغفار خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یوتھ اپنے قائدین کے توقعات پر پورا اترے گی ۔ 2018 ؁ ء کے عام انتخابات قریب آ چکے ہیں عوام نام نہاد لبرل ، سیکولر ، نالائق ، آزمودہ اور نیا جال لانے والے پُرانے شکاریوں، زرداریوں ، بنی گالوں ، سرداروں چودھریوں ، خان ،وڈیروں اور شریفوں سے دھوکا نہیں کھائیں گے جے آئی یوتھ لوٹوں سے بھرے ٹائیٹینک ڈبو دے گی اور آستین کے سانپوں اور بچھوؤں کو بھی دودھ نہیں پینے دے گی اور اس بار عوام صر ف اور صرف جماعت اسلامی کی امانت ، دیانت ، خدمت اور صداقت سے آزمودہ قیادت ہی کو منتخب کر کے ملک کی باگ ڈور جماعت اسلامی کے ہاتھوں میں دیکر حقیقی آزادی اور روشن مستقبل کی منزل حاصل کر کے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنان یہ انقلابی پیغام گلی گلی، نگر نگر اور ایک ایک گھر تک پہنچارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اس دفعہ حقیقی تبدیلی کا عزم کر چکے ہیںاور لیڈری کے نام پر ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرا کے ان سب کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دینگے عوام بیدار ہو چکے ہیںاور وہ انشا ء اللہ کارکردگی سے خالی خوشنما نعروں سے ہر گز دھوکہ نہیں کھائیں گے عوام انشاء اللہ 2018 ؁ء کے جنرل الیکشن میں لوٹوں کے ٹائیٹینک بھی غرق کردیں گے اور زردار سانپوں اوربچھوؤں کو بھی دودھ نہیں پلائیں گے لہٰذا جے آئی یوتھ کے تمام کارکنان اور ہر سطح کی قیادت متحرک ہو کر ملک کے تما م نوجوانوں کو بالخصوص اور دیگر عام ووٹر ز کو بالعموم متحرک کر رہے ہیںاور ہر ایک گھر اور ہر ایک اہل وطن کے در وازے پر دستک دے رہے ہیں کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ یہ عہد کرلیں کہ نام نہاد لبرل ، سیکولر ، نالائق ، آزمودہ اور نیا جال لانے والے پُرانے شکاریوں، زرداریوں ، بنی گالوں ، سرداروں چودھریوں ، خان ،وڈیروں اور شریفوں سے دھوکا نہیں کھائیں گے اور اس بار صر ف اور صرف جماعت اسلامی کی امانت ، دیانت ، خدمت اور صداقت سے آزمودہ قیادت ہی کو منتخب کر کے ملک کی باگ ڈور جماعت اسلامی کے ہاتھوں میں دیکر حقیقی آزادی اور روشن مستقبل کی منزل حاصل کر کے رہیں گے عوام ان کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی پر اعتماد کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم قائدین کی ہر پکار پر لبیک کہتے ہیںجماعت اسلامی کی قیادت ہم پر بھرپور اعتماد کر کے قوم کی کشتی پار لگانے کی جو ڈیوٹی ہمیں دی ہے ہم انشاء اللہ اس اعتماد پر پورا اتر کر کے رہیں گے اس دفعہ خیبر پختونخوا کو رول ماڈل اور اسلامی خیبر پختونخوا بنا کر رہیں گے جماعت اسلامی اقتدار حاصل کرتے ہی پہلی ترجیح میں نوجوانوںکو تعلیم ، صحت ، روزگاراور کھیل کی تعمیری سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرے گی جے آئی یوتھ خیبر پختونخوانوجوانوں کی واحد منتخب تنظیم ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے ساڑھے چار لاکھ نوجوانوں کی طاقتور تعداد سے نوازا ہے یہ ایٹم بم سے بڑھ کر موثر ہتھیار ہے اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس نوجوان قوت کو موئثر طریقہ سے استعمال میں لا کر 2018 ؁ ء کے جنرل الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریںوہ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں بلائے گئے جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کی صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی انھوں نے تمام اضلاع سے آئے ہوئے صدور ، جنرل سیکرٹریز اور جے آئی یوتھ خیبر پختون خوا کی کابینہ کے ارکان کا جنرل کونسل کے رمضان المبارک میں اجلاس میںبھرپور شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا