راولپنڈی ڈویژن میںپنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں 139نئی بھرتیوں کا اعلان

بدھ مئی 19:50

راولپنڈی 30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے سروس سنٹر آفیشلز کی 702نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمشن سے کی جائیں گی اورسروس سنٹر آفیشلز کو پنجاب کے 36اضلاع میں واقع 152اراضی ریکارڈسنٹرز میں تعینات کیا جائے گا۔ان تعیناتیوں کے بعد تمام اراضی ریکارڈسنٹرز پہ رش میں واضح کمی آئے گی اور خدمات کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔

اس حوالے سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے لیے 139آسامیوں میں سے 21خواتین ،7اقلیتی اور 4 سروس سنٹرآفیشلز کو تین سالہ معاہدہ کے تحت بھرتی کیا جائے گااور ماہانہ تنخواہ تیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔درخواست دہندہ کی تعلیمی قابلیت گریجوایشن ، ٹائپنگ سپیڈ 40الفاظ فی منٹ اور 6ماہ کی آئی ٹی تربیت تجربے کا حصہ ہو۔

(جاری ہے)

کمپیوٹر کی بنیادی جانکاری رکھنے والے درخواست دہندگان کو اہمیت دی جائے گی۔

عمر کی حد 20سے 35سال مقرر کی گئی ہے۔امیدواران کا 100نمبر کا تحریری امتحان لیا جائے گا جس میں جنرل نالج ،مطالعہ پاکستان ، حالات حاضرہ ، اسلامیات، جیوگرافی،ریاضی ، انگلش ، اردو ، روزمرہ سائنس اور کمپیوٹر کی تعلیم سے متعلق بنیادی معروضی سوالات شامل ہیں۔۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14جون 2018مقرر کی گئی ہے۔ان آسامیوں سے متعلق مزید معلومات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :