عوا م کی بہتری کے لئے سچی اور بااصول سیاست کی

مستقبل میں کیا کرنے والا ہوں؟ چوہدری نثار کا بڑا اعلان

بدھ مئی 18:46

عوا م کی بہتری کے لئے سچی اور بااصول سیاست کی
راولپنڈی 30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سا بق وفا قی وزیر دا خلہ چو ہدری نثا ر علی خا ن نے کہا ہے کہ بحثیت وفا قی وزیر داخلہ ملک و قوم کے لئے دن رات کا م کیا ،کرا چی سمیت دیگر شورش زدہ علا قو ں میں امن قا ئم کر نے میں کو ئی کسر نہ اٹھا رکھی ، آج ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ہمیشہ اپنی عوا م کی بہتری کے لئے سچی اور با اصول سیا ست کی اور آئندہ بھی کر تا رہو ں گا ،عوا م کو تعلیم ،صحت اور دیگر بنیا دی سہو لیا ت فرا ہم کر نا حکو متو ں کی ذمہ دا ری ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انھو ں نے گذشتہ روز یہا ں راولپنڈی میں اقبا ل سیکٹریٹریٹ دھمیا ل کیمپ میں گو رنمنٹ دھمیال گر لز و بوا ئز ڈگری کا لجز کی تعمیر اور صو با ئی حلقہ با رہ میں پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی کے منصو بو ں کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر ممبر کینٹ بو ر ڈ حا جی ظفر اقبا ل ،چیئر مین یو نین کو نسل لکھن را جہ فیصل ،چیئر مین یو نین کو نسل مو ہری غز ن با بر بھٹی اور یو نین کو نسل دھمیا ل کے اسد نمبر دار سمیت لیگی رہنما ئو ں کی بڑی تعداد مو جو د تھی ،سا بق وفا قی وزیر نے مزید کہا ہے کہ دو نو ں کا لجز کی تعمیر پر با ئیس کرو ڑ روپے خر چ ہو ئے کیو نکہ تعلیم بچو ں کا بنیا دی حق ہے ،ان دونو ں کا لجز سے سینکڑو ں طلبا ء و طا لبا ت گھر کی دہلیز پر زیور تعلیم سے آرا ستہ ہو سکیں گے ،صو با ئی حلقہ با رہ کی عو ام کے لئے پینے کے صا ف کی فرا ہمی کا کا م جا ری ہے ،آئندہ منصوبوں میں دھمیا ل روڈ کی تعمیر کا منصو بہ بھی سرفہرست ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزی کہا ہے کہ جس بھی حلقے میں جاتا ہوں شرمندگی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ پورے حلقے میں تعمیراتی منصوبوں کے جال بچھا دیے ہیں اور عوام کل بھی ساتھ تھی اور آج بھی ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :