مسافر بس پر فائرنگ کرنے والے موٹروے کے پو لیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 30 مئی 2018 18:46

راولپنڈی 30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) تھانہ نصرآباد پولیس نے مسافر بس پر فائرنگ کرنے والے موٹروے کے پو لیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ آئی جی ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقدمہ گلفراز خان پشاور کی رہائشی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ،مقدمہ میں لکھا گیا ہے کہ موٹر وے پولیس کے ملازمین شاہد گل اور اعتزاز نے چلتی بس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے گلفراز خان کے علاوہ بس کا کنڈکٹر عبدالرحمان بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس نے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔