آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کیلئے الٹی گنتی شروع، ایک سال باقی رہ گیا

نگلینڈ اور ویلز میں ہونے والا ورلڈ کپ ایونٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ ہر شریک ٹیم کو پرجوش شائقین کے ذریعے ہوم گرائونڈ جیسا ماحول فراہم کرتا ہے،آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن

بدھ مئی 18:46

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کیلئے الٹی گنتی شروع، ایک سال باقی رہ گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کیلئے الٹی گنتی شروع ہو گئی اور میگا ایونٹ کے آغاز میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے۔۔کرکٹ کے گھر انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے انعقاد میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے، اس حوالے سے لندن کے ایک شاعر کی لب فیمی کی جانب سے میگا ایونٹ کے دنیا بھر کے شائقین سے عہد کا اظہار کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کا انگلینڈ میں انعقاد میزبان عوام کیلیے کس قدر اپنائیت کا احساس رکھتا ہے۔

30جون 2019کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اوول اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں آمنے سامنے آئیں گی۔ ورلڈ کپ 2019کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992کھیلا گیا، رانڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والا ورلڈ کپ ایونٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ ہر شریک ٹیم کو پرجوش شائقین کے ذریعے ہوم گرائونڈ جیسا ماحول فراہم کرتا ہے۔ …… 30مئی2018ء…… پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں بارش سے متاثر ہو گئیں فیلڈنگ پریکٹس کے بعد رم جھم کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کرنا پڑے لیڈز(آئی این پی))پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں بارش سے متاثر ہو گئیں جب کہ فیلڈنگ پریکٹس کے بعد رم جھم کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کرنا پڑے۔

قومی پلیئرز منگل کی شام لیڈز پہنچے تھے اور آج پریکٹس کا آغاز کیا، وارم اپ ایکسرسائز کے بعد کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس کروائی جب کہ تھرو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی مشقیں کی گئیں۔ بارش شروع ہونے کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کیے گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے لارڈز گراونڈ پر پہلا ٹیسٹ 9وکٹ سے اپنے نام کیا تھا، قومی ٹیم لیڈز پہنچ چکی ہے اور جمعہ سے ہیڈنگلے گرانڈ پر میزبان ٹیم کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔