فرینچ اوپن،رافیل نڈال نے سیمون بلیلی کوہراکرپہلی منزل سرکرلی

بدھ مئی 18:46

فرینچ اوپن،رافیل نڈال نے سیمون بلیلی کوہراکرپہلی منزل سرکرلی
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ٹینس گرینڈ سلیم فرینچ اوپن میں رافیل نڈال نے سیمون بلیلی کوہراکرپہلی منزل سرکرلی ۔پیرس میں جاری سیزن کے دوسرے ٹینس گرینڈ سلیم میں اسپین کے رافیل نڈال نے ریکارڈ گیارہویں ٹائنل کی مہم کافاتحانہ آغاز کیا۔انھوں نے اٹلی کے سیمون بلیلی کو6-4، چھ تین 6-3اور7-6 کے اسکور سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تھرڈ سیڈ مارین سیلچ نے نویں سیڈ امریکا کے جان اسنرکو سخت مقابلے کے بعد 6-3 ،7-6 اور7-6 سے مات دیکرایونٹ سے باہرکردیا۔

ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو نے لوکل کوالیفائر نکولس ماہٹ کوچارسیٹ کے مقابلے میں 1-6 ،6-1 ،6-2 اور6-4 سے قابوکرلیا۔ویمنزسابق ورلڈ نمبرون امریکا کی سریناولیمز نے بچی کی پیدائش کے بعد پہلا معرکہ سرکرلیا۔یوکرین کی کرسٹیناپلسکووا کے خلاف سرینا نی7-6 اور6-4سے کامیابی حاصل کی۔روسی حسینہ ماریا شراپوا نیہالینڈ کی ریشل ہوگن کیمپ کو6-1 ،6-4 اور6-3 سے ہراکردوسرے رانڈ میں جگہ حاصل کرلی۔

متعلقہ عنوان :