میرانشاہ کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی اہکاروں کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

لانس نائیک مومن علی اور سپاہی سلیم سمیت 3اہلکار زخمی ، سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 30 مئی 2018 18:39

میرانشاہ کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی اہکاروں کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول ..
شمالی وزیرستان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30مئی 2018ء) :شمالی وزیر ستان میں میرانشاہ کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی اہکاروں کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا ہے ۔جس کے نتیجے میں لانس نائیک مومن علی اور سپاہی سلیم سمیت 3اہلکار زخمی ، سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابقدہشتگردوں نے ماہ مبارک کی مقدس ساعتوں میں بھی اپنے گھناونے اور سیاہ کرتوتوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی وزیر ستان میں میرانشاہ کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی اہکاروں کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا ہے۔ دھماکہ کے نتیجے میں 2اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ 3اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔شہید ہونو والے اہلکاروں میں لانس نائیک مومن علی اور سپاہی سلیم شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں سردار اکبر،شاکر اور عاصم مختیار شامل ہیں۔

آئیس ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئیے جا رہے تھے۔علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسی طرح دو روز قبل ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔اس دھماکے میں بھی پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔