چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لیاقت علی جتوئی کی ملاقات

بدھ مئی 18:56

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لیاقت علی جتوئی کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی لیاقت علی جتوئی کی ملاقات اس موقع پر جہانگیر خان ترین،،مخدوم شاہ محمود قریشی ،،ڈاکٹر عارف علوی ، عمران اسماعیل بھی موجود ملاقات میں سابق وزیراعظم غلام مصطفیٰ جتوئی کے قریبی رشتیدار اور ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز کی اہم سیاسی شخصیت امام بخش جتوئی ، شاہنواز جتوئی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر چیئرمین عمران خان نے شامل ہونے والوں کو پارٹی پرچم مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ میں تیزی سے لوگوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اب پیپلزپارٹی سے بیزار ہوچکے ہیں سندھ پر دس سالوں سے حکومت کرنے والی جماعت نے سندھ کے لوگوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا سندھ کے لوگ غربت میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں آصف زرداری اور نواز شریف اقتدار میں صرف ملک لوٹنے اور جائیدادیں بنانے کے لیے آتے ہیں سندھ کی عوام کے پاس اب الیکشن کی صورت میں ایک موقع آیا ہے اور وہ ہمت کریں اس موقع پر لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے ظلم سے تنگ ہوکر لوگ عمران خان کی تحریک میں شامل ہورہے ہیں پاکستان بالخصوص سندھ کے لوگ سمجھتے ہیں کے اس وقت ملک میں ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہیں جو انہیں اس مافیا سے نجات دلا سکتے ہیں سندھ میں مزید اہم لوگ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں جو جلد پی ٹی آئی کا حصہ بنیںگے عمران خان رمضان کے بعد سندھ میں جلسے کریں گے ۔