حکومت مدت ختم،خیبرپختونخوا حکومت کے تمام وزراء اورمشیران نے اپنے عہدے چھوڑ دیئے

بدھ 30 مئی 2018 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی مدت کے خاتمے سے متعلق محکمہ قانون حکومت خیبرپختونخوا کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے اعلان کیاگیا ہے کہ صوبائی وزراء، وزیر اعلیٰ کے مشیر صاحبان اور معاونین خصوصی نے اپنے متعلقہ عہدے چھوڑدیتے ہیں۔ تفصیلات مطابق تاریخ کو اپنے عہدے چھوڑنے والے صوبائی وزراء ،وزیر اعلیٰ کے مشیر ومعاونین خصوصی میںسینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان، صوبائی وزیر آبنوشی ،اطلاعات اور تعلقات عامہ شاہ فرمان ،سینئر وزیر برائے صحت اور سائنس وٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان، صوبائی وزیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم اور توانائی وبرقیات محمد عاطف ،صوبائی وزیر برائے مال اینڈ اسٹیٹ علی امین خان گنڈاپور،صوبائی وزیر کھیل ،ثقافت ،آرکیالوجی وامور نوجوانان اورآبپاشی محمودخان،صوبائی وزیر زکواة،عشر ،اوقاف ،حج ومذہبی امور حبیب الرحمن،صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول میاں جمشیدالدین کاکاخیل ،صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈاپور، صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید،صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور وانسانی حقوق امتیازشاہدقریشی،صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتا ق احمدغنی، صوبائی وزیر برائے ماحولیات سید محمداشتیاق، مشیر وزیر اعلیٰ برائے جیل خانہ جات ملک قاسم خان خٹک، مشیر وزیر اعلیٰ برائے بین الصوبائی رابطہ حاجی عبدالحق،مشیر برائے وزیر اعلیٰ برائے سماجی بہبود شکیل احمد ،مشیر وزیر اعلیٰ برائے تعمیرات ومواصلات اکبر ایوب، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے قانون عارف یوسف ،معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک ،فیشریز اینڈ کوآپریٹیوزمحب اللہ خان ،معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیراورمعاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس امرکااعلان محکمہ اتنظامیہ (شعبہ کابینہ )حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردی ایک اعلامیے میںکیاگیاہے۔