خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے لئے مستعدی سے کوشاں ہے،محکمہ داخلہ

بدھ 30 مئی 2018 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) محکمہ داخلہ حکومت خیبرپختونخوا نے فاٹا کے انضمام کے حوالے سے قبائلی علاقہ جات میں ہنگامی انتظامی تبدیلیوں سے متعلق میڈیا میںگردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ حکومت خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے لئے مستعدی سے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کی قومی اہمیت کے پیش نظر انضمام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام اقدامات محتاط ،مرحلہ وار طریقے سے مشاورت سے کیے جائیں گے۔ جن سے عوام کو باخبر رکھا جائے گاجبکہ اس ضمن میں عوام الناس سے استدعا ہے کہ انضمام سے متعلق بے بنیاد افواہوں جن میں ہنگامی انتظامی تبدیلیوں ،خصوصی طورپر قبائلی علاقہ جات میںپولیس کی فوری تعیناتی شامل ہے پر توجہ نہ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :