بنوں ،شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ ، دو سکیورٹی اہلکار شہید ،تین زخمی

بدھ 30 مئی 2018 18:56

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ ، دو سکیورٹی اہلکار شہید تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان شہباز کلے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکارمعمول کے مطابق گشت پر تھے کہ سوواری پوسٹ پر پہنچتے ہی وہاں پر پہلے سے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار لانس نائیک مومن ، سپاہی سلیم شہید جبکہ نائب صوبیدار اکبر ، لانس نائیک شاکر اور سپاہی عامر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سر چ آ پریشن شروع کر دیا ہے ۔