سبجیکٹ سپشلسٹ پشتو کا پرچہ منسوخ کردیاگیا

بدھ 30 مئی 2018 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے ان تمام امیدواروں کو مطلع کیاہے جنہوں نے سبجیکٹ سپشلسٹ پشتو کا پرچہ 29 اور30 مئی 2018 کو دیا تھاکہ مذکورہ پرچہ عوامی مفاد میں منسوخ کردیاگیا ہے جبکہ مذکورہ پرچہ کے لئے تاریخ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے طے کرنے کے بعد جاری کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میںکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :