رکنو میں مختلف کاروائیوں کے دوران 2بندوقیں، ایک ریپیٹر سمیت اسلحہ برآمد کرکی3افراد گرفتار

بدھ 30 مئی 2018 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) ایس ایچ او ٹائون ڈیرہ حافظ محمد عدنان نے علاقہ رکنو میں مختلف کاروائیوں کے دوران 2بندوقیں، ایک ریپیٹر سمیت اسلحہ برآمد کرکی3افراد گرفتار کر لئے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پربھی11افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹائون حافظ محمد عدنان نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ رکنو میں ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیوں کے دوران 2بندوقیں، ایک ریپیٹر، ایک پستول اور100کارتوس برآمد کرکی3ملزمان کوگرفتار کر لیا، اسی طرح ضلع انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر11افراد کو گرفتار کرکے 6موٹر سائیکل بھی سرکاری تحویل میں لے لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :