بنوں ،،نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

بدھ 30 مئی 2018 19:47

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں واقع ہنجل گیٹ سوئی گیس آ فس کے سامنے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد اسرار ولد محمد سردار سکنہ سکنہ ہنجل امیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے مقتول کے بھائی گل راقیاز کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وجہ عداوت معلوم نہ ہو سکی ۔