نیب کاسہیل انور سیال اور وسیم اختر کیخلاف تحقیقات کا حکم

بدھ 30 مئی 2018 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیر داخلہ سندھ اور میئر کراچی کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور میئر کراچی وسیم اختر کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایات پر تحقیقات ہوں گی۔نیب نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما، سابق وزیر داخلہ سندھ اور موجودہ میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے، ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور 10 ارب روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔