معاشرتی برائیوں کا سد باب نیکی کی دعوت میں پوشیدہ ہے،مولانا عمران عطاری

بدھ 30 مئی 2018 19:34

معاشرتی برائیوں کا سد باب نیکی کی دعوت میں پوشیدہ ہے،مولانا عمران عطاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ جب زکوٰة کی ادائیگی روک دی جائے گی تو آسمان سے سے بارش برسنا بھی بند ہوجائے گی ،جب اللہ کا عہد توڑیں گے تو اللہ تعالیٰ ان پر دشمن کو مسلط کردے گا جو ان کا مال واسباب سب کچھ چھین لے گے ، اعلانیہ فحاشی ایسی بیماریوں کو جنم دے گی جو پہلے ظاہر نہ ہوئی ہونگی،آج ہمارے درمیان جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے کی اطلاع سننے میں آتی رہتی ہیں ،فحاشی پھیلنے سے فتنے پھیل رہے ہیں ، بازار ،شادی بیاہ کے معاملات ،اسکول وکالج کے معاملات ہمارے سامنے ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 30دن کے معتکفین اسلامی بھائیوں سے بعد نماز فجر بیان کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بے حیائی عام ہوتی جارہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ آج ایڈز کا مرض بھی معاشرے میں پھیل رہا ہے اس کے مریضوں کی تعداد برھتی جارہی ہے یہ مرض مغربی ممالک میں تھا مگر اب پاکستان میں بھی پھیل رہا ہے ،ایڈز انتہائی بے حیائی کے کاموں کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے ،اگر آج ہم نے اس بے حیائی کو نہ روکا گیا تو نتیجہ کہاں تک پہنچے گا اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مولانا عمران عطاری نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کا سدباب نیکی کی دعوت میں پوشیدہ ہے اگر ہم نے نیکی کی دعوت نہ دی تو معاشرے میں مزید بگاڑ پیدا ہوجائے گا، اپنے کام سے کام رکھنا اور نیکی کی دعوت نہ دینے والی سوچ غلط ہے ۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐنے نیکی کی دعوت دینے کا ہمیں حکم دیا ہے ،برائیاں معاشرے میں پہلے بھی آتی رہی ہیں مگر مصلحین کی نیکی کی دعوت سے وہ دم توڑ جاتی تھی،نیکی کی دعوت دینے کی عمدہ مثال دعوت اسلامی ہے ،اس تحریک نے نوجوانوں کو مسجد میں بٹھا دیا ،آج ہم اگر نیکی کی دعوت دینا عام کریں تو ان شاء اللہ عزوجل ہماری نیکی کی دعوت معاشرے میں اصلاح کا سبب بنے گی۔

متعلقہ عنوان :