سرگودھا، پولیس نے سالم انٹر چینج پر اسلحہ ومنشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادی

پولیس نے بھاری تعداد میں پسٹل30بور ، میگزین وگولیاں برآمد کر کے کارسواربہن بھائی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا

بدھ 30 مئی 2018 19:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سرگودھامیں سالم انٹر چینج پر اسلحہ ومنشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر پولیس نے بھاری تعداد میں پسٹل30بور ، میگزین وگولیاں برآمد کر کے کارسواربہن بھائی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے سرگودھا گجرات روڈ سالم انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران کارنمبریB-4659اسلام آباد میں سوار بہن بھائی وقاص ولد شیر ، شمیم اختر اور اکبر حسین سکنائے ضلع ہری پور کو نیچے اتارکر کارکے خفیہ خانوں سے 25عدد پسٹل30بور، 49عدد میگزین اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لیں۔جس پرملزمان کے خلاف تھانہ پھلروان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :