علی جہانگیر صدیقی جے ایس بینک سے مستعفی

بدھ 30 مئی 2018 19:34

علی جہانگیر صدیقی جے ایس بینک سے مستعفی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے اورامریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے جے ایس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے۔

(جاری ہے)

یہ بات جے ایس بینک نے اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے ایک اعلامیے میں بتائی۔ علی جہانگیر صدیقی امریکا میں پاکستان کے سفیر کا منصب سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :