سعودی کاریگروں کے ہاتھوں سے غلاف کعبہ کی تیاری جاری ہے،اس غلاف کو سالانہ یوم عرفہ 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے، سعودی میڈیا

بدھ مئی 19:32

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سعودی کاریگروں کے ہاتھوں سے غلاف کعبہ کی تیاری جاری ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ اسلامی فن کا شاہکار، خانہ کعبہ کا غلاف سیاہ ریشم کے ٹکڑے سے بنتا ہے جس پر سونے کے پانی سے قرآنی آیات نقش ہیں یہ غلاف تقریباً 670 کلوگرام خالص ریشم سے بنایا جاتا ہے ۔اس غلاف کو بنانے میں 200 کاریگر 9 مہینے تک مصروف رہتے ہیں، اس غلاف کی قیمت کا تخمینہ 20 سے 25 ملین ریال ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق اس غلاف کو سالانہ یوم عرفہ 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری مختلف مراحل پر مشتمل ہے جس میں رنگت ،کڑھائی مشین سے بننا ،غلاف کو جوڑنا ہاتھ سے ،بننا اور لیبارٹری اور پرنٹنگ شامل ہے۔ اس غلاف کی تیاری کیلئے سعودی حکومت نے الگ سے ایک کارخانہ قائم کر رکھا ہے۔ غلاف کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی ، سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔